۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
استاد حوزہ علمیہ قم حجۃ الاسلام والمسلمین جناب سید شیدا حسین جعفری ایم ڈبلیوایم قم المقدسہ کے سیکریٹری جنرل نامزد

حوزہ/ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کی مسئولیت سنبھالنے کے لئے استاد حوزہ حجۃ الاسلام والمسلمین جناب سید شیدا حسین جعفری کو ایک سال کے قابل تمدید عرصے کے لیے نامزد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قم المقدسہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری امور خارجہ جناب حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کی سربراہی میں شعبہ قم المقدس کے دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔ جسمیں قم المقدس میں زیر تعلیم طلاب اور اساتذہ کرام نے شرکت کی۔

اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کے نئے مسؤول کی نامزدگی عمل میں لائی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری امور خارجہ حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے شعبہ امور خارجہ کی دستوری ذمہ داریوں اور ایک نظریاتی تحریک کے مسؤولین کی خصوصیات کو بیان کیا۔

انہوں نے مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے سابقہ مسؤول جناب حجۃ الاسلام ڈاکٹر عادل مھدوی اور ان کی کابنیہ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوے ان کی خدمات کو سراہا۔

اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کی مسئولیت سنبھالنے کے لئے استاد حوزہ حجۃ الاسلام والمسلمین جناب سید شیدا حسین جعفری کو ایک سال کے قابل تمدید عرصے کے لیے نامزد کیا گیا۔ اجلاس میں نئے مسؤول نے تنظیمی طریقہ کار کے مطابق ذمہ داری کا حلف اٹھایا۔حجت الاسلام جناب سید شیدا حسین جعفری نے اجلاس سے خطاب میں کہا: اس مسئولیت کو سنبھالنے سے میں ڈر رہاتھا مگر قرآن مجید کی اس آیت کو دیکھا جس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: وَلَا تَهِنُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَنتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ۔ تو حوصلہ ملا کیونکہ اس تنظیم پر میرا ایمان ہے۔  

ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم  کے سابقہ مسؤول جناب حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عادل مہدوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپنی کابینہ کے تمام افراد کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور نئے مسؤول کے شانہ بہ شانہ چلتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کے لئے خدمات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ملک عزیز پاکستان کی سالمیت اور امام زمانہ کے ظہور میں تعجیل کے لیے دعا سے اس اہم اجلاس کا اختتام ہوا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .